لاہور: واٹس ایپ نے صارفین کو آن لائن فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے واٹس ایپ اے آئی فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جو ممکنہ اسکیم اور مشتبہ چیٹس کی نشاندہی میں مدد کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی پر مبنی اسکام ڈیٹیکشن فیچر آن ڈیوائس مصنوعی ذہانت استعمال کرے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ گفتگو کے انداز اور زبان کا جائزہ لے کر ممکنہ فراڈ کا اندازہ لگایا...